دہشتگر دی بلوچستان میں ناسور بن چکی ہے ، ایام عزا میں فول پروف سیکیورٹی دی جائے، علامہ ظفرعباس شمسی

29 جولائی 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر محرم الحرام میں سکیور ٹی کے فل پروف انتظامات کیئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے محرم الحرام کے مہینے میں یزدیت کو شکست ہوئی دین اسلام کو حق کی فتح حاصل ہوئی تاریخ نے یہ فیصلہ رقم کیا محرم الحرام اتحاد ویکجہتی کا درس دیتا ہے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت کا پیغام ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میڈیا سیکرٹری سید عبدالقادر شاہ،سیکرٹری عزاداری محمد نواز،سیکرٹری تنظیم ساز، سید حسن ظفرشمسی اور ایم کیوایم پاکستان کے سنیئر نائب صدر امداد حسین مری بھی موجود تھے۔ انہوں پریس کا نفرنس کے ذریعے سے میں حکومت بلوچستان اور بلوچستان کی انتظامیہ کوگزارش کرتا ہوں کہ عزاداری کے تمام پروگرام میں رکاوٹ نا ڈالی جائے بلکہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے تا کہ وہ مجالس جلوس عزاداری آزادی سے منعقد کر سکیں دہشتگر دی بلوچستان میں ناسور بن چکی ہے بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کے پیش نظر ان ایام عزا میں فول پروف سیکیورٹی دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے پروگرام میں خواتین کانسٹیبل رضا کارخواتین بھیجی جائیں مجالس اور جلوس کے دوران واپڈ اوالوں کو پابند کیا جائے تا کہ وہ لوڈ شیڈ نگ نا کر یں محرم الحرام میں ٹائمنگ کا بھی خاص خیال رکھا جائے تا کہ عزاداری مکمل کی جاسکے بوچستان میں اکثر جلوس روایتی ہیں ان جلوس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے بلکہ تعاون کیا جائے 14 اگست اس سال ماہ حرم میں آ رہا ہے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے احترام کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سادگی سے منایا جائے، انہوں نے کہا کہ طاہر کوٹ میں 20سالوں سے یوم عاشوری کا جلوس نکلتا ہے نصیر آباد انتظامیہ کو چائیے کہ انہیں تمام سیکورٹی فراہم کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree