متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کے نفاذ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، علامہ ظفرعباس شمسی

22 جنوری 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) متنازع فوجداری ترمیمی بل جو قومی اسمبلی میں پاس کیا گیا ھے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اس بل کو سختی سے مسترد کرتے ھیں ،ان خیالات کا اظھار علامہ سید ظفر عباس شمسی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔  انھوں نے کہا کہ یہ فرقہ وارانہ بل ہے ہم اس بل کی قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اس بل کی وجہ سے ملکی ھم آھنگی اور رواداری کو نقصان پہنچے گا ۔ یہی لوگ جنہوں نے یہ بل پیش کیا ہے، ملک کے اندر بین المسالک انتشار پھیلائیں گے ۔ جس طرح ان ھی لوگوں نے ملک میں کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے تھے اب پھر صحابہ کی توھین کے نعرے لگا کر شیعان علی بن ابی طالب کو ٹارگٹ کریں گے یا پھر ان پر توھین صحابہ کے نا جائز مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کریں گے ۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا اس متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی بل کو ھم یکسر مسترد کرتے ھیں ۔ انھوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی نے کس قدر غفلت کا مظاھرہ کرتے ھوئے اس فرقہ وارانہ اور دھشتگردانہ بل کو منظور کیا ھے جو کہ نا قابل قبول ھے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اس بل کی منظوری پر سخت ترین مذمت کرتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree