وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مسجد خاتم الانبیاء کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے علامہ ڈاکٹر محمدموسی حسینی کو مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان کا صوبائی صدر منتخب کیاگیا۔انہوں نے اپنی کابینہ میں علامہ برکت علی مطہری کو نائب صدر , علامہ ذوالفقارعلی سعیدی کو جنرل سیکریٹری اور علامہ رحمت رضوانی کو تبلیغات سیکریٹری نامزد کیا۔
اجلاس میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ ,ضلع جھل مگسی , ضلع جعفر آباد , ضلع نصیر آباد ضلع صحبت پور اور ضلع جعفر آباد کے نمائندگان نےاپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔اس موقعہ پر مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ بلوچستان کی مجلس نظارت کے رکن حجۃالاسلام علامہ محمد ہاشم موسوی, ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی ,ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی, ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر شیخ ولایت حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکریٹری سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔