پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی سخت مخالفت کریں گے،ایم ڈبلیوایم بلوچستان

23 جولائی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت کی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی سخت مخالفت کریں گے۔ جمہوری حکومت میں آمریت کی پالیسیاں اپنانے والے عوام کے نمائندے ہرگز نہیں ہو سکتے۔ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی احمقانہ فیصلہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کوئٹہ سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ فارم 47 پر قائم ہونے والی غیر جمہوری حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ پہلے عام انتخابات میں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور جعلی نمائندوں کر اسمبلی تک پہنچایا گیا، اور اب دوسری سیاسی جماعتوں کو راستے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ حکمران جماعت جس سیاسی جماعت کا میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی، اس پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جمہوریت پسند قوتیں حکومت کے اس منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ آمریت کی پیداوار جماعت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں جمہوری اقدار کی منافی ہیں۔ ایسی سوچ صرف وہ حکمران ہی رکھ سکتے ہیں جنہیں فقط اپنی اقتدار کی فکر ہوتی ہے۔ ملک میں معاشی عدم استحکام کو پروان چھڑانے کے بعد حکمران مزید مشکلات پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے غیر جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ پاکستانی عوام کا انتخاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ حکمرانوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی الفور اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی ان پر کسی بھی قسم کی پابندی برداشت نہیں کریں گے۔ کسی بھی شخص یا سیاسی جماعت کو پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree