علامہ مقصود علی ڈومکی کی سردار کوہیار خان ڈومکی ،سردار زادہ ہیئر بیار خان ڈومکی و دیگر ورثاء سے صوبائی وزیر بلدیات مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر تعزیت

19 ستمبر 2024

وحدت نیوز(لہڑی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ لہڑی پہنچ کر سردار کوہیار خان ڈومکی ،سردار زادہ ہیئر بیار خان ڈومکی و دیگر ورثاء سے صوبائی وزیر بلدیات مرحوم سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بختیار آباد ڈومکی میں امداد حسین آرائیں محمد احتشام حسین و دیگر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر بختیار آباد پبلک سکول کا وزٹ بھی کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم و ملک کی ترقی کا زینہ ہےبلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہئے۔ حکومت کی جانب سے ہمیشہ تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا جبکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت بھی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی کا خاتمہ کرتے ہوئے اسے ترقی دینا ہوگی۔ نصاب تعلیم کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے ھم آھنگ ہونا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ باکردار دیانت دار اور دیندار بھی ہو۔اس موقع پر مجلس علماء مکتب اھل بیت کے رہنما علامہ سیف علی ڈومکی، ڈاکٹر فرحان علی، نصیر خان و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree