4ماہ گذرجانے کے باوجودسانحہ چھلگری کے ملزمان کی عدم گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ مقصودڈومکی

10 فروری 2016

وحدت نیوز(صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی نے ضلع صحبت پور کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل غلام حسین شیخ نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ بھنڈ پہنچنے پر صوبائی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بھنڈ اور صحبت پور میں تنظیمی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ۲۰ فروری کو مزار شہداء پر حاضری دے کر شہدائے ملت جعفریہ سے اظہار عقیدت اور تجدید عہد وفا کیا جائے گا۔ چار مہینے گذر جانے کے با وجود سانحہ چھلگری میں ملوث قاتل گرفتار نہیں کئے گئے، جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔جدوجہد کے ہر مرحلے پر مجلس وحدت مسلمین ، وارثان شہداء کے شانہ بشانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا ۲۱ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں شہداء کی یاد میں کانفرنس اور احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ بلوچستان کے طول و عرض میں واقع دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے ناقابل برداشت ہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ بلوچستان کے اصل فریق بلوچ عوام ہیں، جو آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ تعلیم، صحت ، صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم بلوچستانی عوام کسمپرسی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں،اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل غلام حسین شیخ، ڈپٹی سیکریٹری عباس علی، سید نیاز شاہ و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree