5روپے کمی کااعلان حیران کن ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے، غلام حسین

03 فروری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات غلام حسین نے اپنے ایک بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض بین الاقوامی معاملات اور معاہدوں کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایا کمی آئی ہے، مگر ہمارے ملک میں اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی خاص پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے دوسری طرف حکومت اس بات پر غور نہیں کر رہی ہے کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی چاہتی ہے۔ قیمتیں بڑھاتے وقت تو بہت ہی تیز رفتاری سے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جب فائدہ حکومت کا ہوتا ہے تو کسی قسم کی سستی نہیں برتی جاتی تو پھر عوام کو فائدہ اور سہولت پہنچانے میں سستی کا مظاہرہ کیوں کیا جا رہاہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیکسز لگائے جاتے ہیں اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو وقت ضائع کئے بغیر نئی قیمتوں کا اعلان فوراً کیا جاتا ہے، اور فوراً پورے ملک میں اس کاروبار سے وابسطہ افراد کو قیمتیں بڑھانے کو کہا جاتا ہے، مگر جب بات عوام کے فائدے کی آتی ہے تو حکومت کا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ عوام کی امیدیں مایوسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول روز مرہ زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے، آمد و رفت کیلئے زیادہ تر لوگ ایسے مشینوں کا استعمال کرتے ہیں جن کیلئے پیٹرول ایک ضروری چیز ہے۔ اسکے علاوہ ٹرانسپورٹز کے کرایوں میں کمی سے عوام کے مشکلات کمی آتی ہے۔ قوم اس بات کی منتظر ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اقدامات اٹھائے اور اسکی مناسب قیمت طے کرکے تمام پیٹرول پمپز والوں کو نئی قیمتوں سے مطلع کردے، عوام کے فائدے کے لئے جتنے اقدامات اٹھائے جائیگے اتنا اچھا ہوگا۔ ملک کے تمام شہریوں کو انکے حقوق ملنے چاہئے۔ عوام اگر اپنے بعض حقوق سے غافل ہیں تو یہ ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ انہیں اس بات کی خبر دیں اور انہیں سہولت پہنچانے میں جتنا ممکن ہو اپنا حصہ ڈالے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree