عید مباہلہ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے تحت کل 12ویں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

03 ستمبر 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دور حاضر میں مہنگائی، بے روزگاری بے جا اور غلط رسومات کیوجہ سے خصوصا''  تنگ دست اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے بر وقت گھر بسانا شادی کرنا نہایت مشکل ہو چکا ہے۔ بروقت شادی بیاہ نہ ہونے کیوجہ سے بہت سے شرعی، معاشرتی اور نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔نوجوانوں کی اسی فطری ضرورت اور مالی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ کے مخیر حضرات کے تعاون سے حسب روایات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماو امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون سید محمد رضا ،سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین ،معاون سیکرٹری جنرل سید عباس اور پوری کابینہ ممبران اور بزرگوں کی کوششوں سے انشاء اللہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہ مناسبت عید مباہلہ زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ فلاح و بہبود بمقام گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول بتاریخ 4 ستمبر 2018 کو 12 ویں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ان اجتماعی شادیوں کے تسلسل سے اب تک کئی جوڑے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں جن کا تعلق مختلف مسالک اور عقائد بلکہ مختلف برادریوں سے بھی ہیں۔ایسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کی شادی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرکے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن گذشتہ کئی سالوں سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد کرتی آئی ہے جس سے برادار اقوام میں مذہبی ھم آہنگی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

اجتماعی شادیوں میں شریک تمام جوڑوں کو مختصر جہیز بھی دیئے جائیں گے۔ جس میں فریج، واشنگ مشین،سلائی مشین، چولہا، کمبل،استری،ڈنر سیٹ اوردیگر کیچن کا سامان ظروف وغیرہ شامل ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree