اسلام آباد کے امام بارگاہ میں بے گناہ نمازیوں کا قتل بدترین دہشت گردی اور بربریت ہے، عباس علی

23 فروری 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے امام بارگاہ میں بے گناہ انسانوں کی شہادت بدترین دہشت گردی اور بربریت ہے۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کالعدم جماعتیں آزادانہ طور پر فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ نون لیگ کی حکومت اہل تشیع کو پاکستان میں تیسرے درجے کی شہری بھی تسلیم نہیں کرتی۔ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اگر ملت تشیع کے افراد کی لاشیں گرانے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا توپھر پاکستان کے پانچ کروڑ شیعہ اپنے سنی بھائیوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائینگے۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملک کی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہیں۔ ان کو سر عام چوراہوں پر پھانسی دی جائے۔ مساجد ، امام بارگاہوں اور مقدسات کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اللہ کے حضور سجدہ ریز بے گناہ انسانوں کا خون بہانا درندگی کی بدترین مثال اور وطن عزیز پاکستان کے لیے بڑا سانحہ ہے۔عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نااہل حکومت اور ناواقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں بزدلی ان کی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور دہشتگردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree