ایام عزا میں الیکشن مہم اور پولنگ کا انعقاد تکلیف دہ امر ہے،علامہ مقصودڈومکی

14 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندہ اور پنجاب میں ایام محرم اور اربعین کے دن بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کی تقرری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالی مقام ؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو زندہ رکھنے کا مہینہ ہے جس میں پوری امت مسلمہ غم اور سوگ میں ڈوبی ہوتی ہے، ایام عزا میں الیکشن مہم اور پولنگ کا انعقاد تکلیف دہ امر ہے الیکشن کمیشن کوتاریخ کے اعلان سے قبل ان امور کو مدنظر رکھنا چاہئے تھا۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی مکمل بند اور سوگ کی کیفیت میں ہوتا ہے اس دن الیکشن ہونا محال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایام عزا کے پیش نظر تاریخ میں ردوبدل کا اعلان کرے۔

در یں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے بلوچستان بھر کی انتظامیہ کے نام اپنے خط میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور اخوت کے سلسلے میں اپنی تجاویز دیتے ہوئے تاکید کی کہ ایام عزا میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خصوصا رات کے وقت مجالس اور جلوس کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

دریں اثناء محرم الحرام کے سلسلے میں صوبائی عزاداری سیل کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ صوبائی عزاداری سیل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی ہوں گے ۔ جبکہ دیگر اراکین میں سید ظفر عباس شمسی، مولانا عبدالحق جمالی، آغا سہیل اکبر، شمن علی حیدری شامل ہیں، جبکہ ڈویژن، اضلاع اور تحصیل کی سطح پر بھی عزاداری سیل قائم کئے گئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree