ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغارضا کے فنڈسے سماجی اداروں میں پینتیس لاکھ روپے کی امدادی رقوم تقسیم

29 فروری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن جناب آغا رضا صاحب نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے وعدے کی لاج رکھی ہے۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ صوبائی اسمبلی میں عوام کی رہنمائی کا موقع ملا ہے اور یہ میرا فرض ہے کہ انہیں انکا حق دلاؤں۔ معاشرے کی خدمت میں مصروف سماجی اداروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔مستقبل کا معاشرہ انہی سماجی اداروں کی خدمت سے بہتر بن سکتا ہے۔ سماجی خدمات میں مصروف افراد ملک و قوم کیلئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی سیکریٹریت میں ایم پی اے آغا رضا نے اپنے فنڈز سے مختلف سماجی اداروں میں پینتیس لاکھ روپوں کے چیکس تقسیم کئے، ان فنڈز کیلئے اعلانات پچھلے سال کیا گیا تھا مگر حکومتی کاروائیوں میں سستی اور تاخیر کی وجہ سے مستحقین کو انکا حق ایک برس بعد ملا ۔چیکس وصول کرنے والے اداروں میں امید لائبریری، اجتماعی شادیاں کمیٹی،گلو اکیڈمی اور بزم خسروشامل ہے جنہیں اسی تقریب میں انکے چیکس دے دیئے گئے۔ اس کے علاوہ مولانا عبدلباری آغا کے فرزند محمود الحسن بھائی کیلئے بھی فنڈ کا اعلان ہوا تھا تاہم انکی غیر حاضری کے باعث بعداً انکا چیک ان تک پہنچا دیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی دفتر میں ا یم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل عباس علی، سیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ، سیکریٹری مالیات رشید طوری، سیکریٹری تعلیم حاجی عمران علی، سیکریٹری روابط محمد حسین، آفس سیکریٹری حاجی ناصر علی، کونسلر کربلائی رجب علی، کونسلر عباس علی اور کونسلر سید محمد مہدی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ صوابدیدی فنڈز کے تقسیم کے موقع پر آغا رضا صاحب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے فنڈز پانچ کروڈ روپے مختص کئے گئے تھے ،جسے اسٹوڈنٹس سکولر شپ،میڈیکل انسٹیٹیوشنز،مختلف تعلیمی اداروں،اسپورٹس اور اس سے وابسطہ افراد،ثقافتی سرگرمیوں اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کیلئے استعمال کرنے تھے، مگر کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ثقافتی سرگرمیوں کے فنڈز پر عدالت کو بہت ہی زیادہ اعتراض تھا اور عدالت کی جانب سے دو مرتبہ صوابدیدی فنڈزپر پابندی لگا دی گئی تھی، مہذب شہری ہونے کے ناتھے ہم نے عدالت کے حکم کا احترام کیا اور اپنے حقوق کیلئے عدالت میں اس بات کو ثابت کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی کہ یہ فنڈز سماجی اداروں کا حق ہے ۔ پہلی مرتبہ تو پابندی ختم کر دی گئی مگر دوسری مرتبہ ہمیں خود عدالت میں پیش ہو کر اپنا کیس لڑنا پڑا اور ہمیں عوام تک انکا حق ان تک پہنچانا تھا تو ہم نے عدالت میں ساری تفصیلات پیش کی تب جاکے ہمیں چیکس ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے چیکس روکے ہوئے تھے جو کافی تاخیر کے بعد ہم تک پہنچے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہمیں آج یہ موقع ملا ہے کہ ہم ان چیکس کو انکے اصل حقداروں تک پہنچائے۔چیکس کے تاخیر میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں اس بات کیلئے اپنے لوگوں شکر گزار ہو کہ انہوں نے مجھے عزت بخشی ہے اور بلوچستان اسمبلی میں مجھے اپنی قوم کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے کئے ہوئے وعدوں کو یاد رکھا ہے اور انہیں پورا کرکے دکھایا ہے ، عوام کی خدمت میرا فرض ہے اور میں قوم کی خدمت کیلئے ہی منتخب ہوا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree