بلوچستان یونیورسٹی علمدار روڈکیمپس طلباء کیلئے سہولتوں اوراساتذہ کیلئے روزگار کا بہترین زریعہ بنے گا،آغا رضا

05 اگست 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص کوئٹہ شہر کو تعلیم کے شعبے میں ترقی دینا ہمارا شعار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر عام و خاص بالخصوص نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہم شروع ہی سے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں تعلیم کو عوام الناس کیلئے عام کرنا چاہتے ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر ایک کے دسترس میں ہو ،انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کا ایک غیر معمولی جذبہ دیکھنے کوملتا ہے موجودہ نوجوان نسل تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے مستقبل اور قوم کی ترقی کیلئے ایک نیک شگن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو تعلیم کے حصول کیلئے ہر روز دور دراز راستوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ان کیلئے آمد و رفت کا تو انتظام کیا گیا ہے مگر انہیں مزید سہولتوں کی ضرورت ہے ۔اسکے علاوہ سیکورٹی کے باز مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیمپس کا قیام علاقے میں ضروری سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ باتیں بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیمپس کے قیام کے مقاصد میں سے چند یہ ہے جسکا کام پچھلے کئی مہینوں سے جاری ہے اور جلد ہی انشاء اللہ ہماری قوم بلوچستان یونیورسٹی علمدار کیمپس سے مستفید ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اسکے بعد تعلیمی میدان میں مزید ترقی کے مواقع فراہم کئے جائینگے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائیگا ۔بلوچستان یونیورسٹی کے اس سب کیمپس کے قیام سے ایک فائد ہ یہ بھی ہوگا کہ روزگار کہ مواقع میں اضافہ ہوگا بہت سے لوگوں کو نوکریاں ملینگی ،طلبا ء کے علاوۃ وہ قابل افراد جو بے روزگار ہیں ۔یونیورسٹی کا قیام انکے لئے بھی مفید ہے اسکے علاوہ علاقے کے مختلف اسکولوں میں طلباء کو جن چیزوں کی ضرورت تھی ہم نے انہیں وہ اشیاء فراہم کر دیں جن مقامی اسکولوں کو کتابیں بر وقت نہیں پہنچ سکی تھیں ہم نے انکو ساری کتابوں کی کاپیاں بنا کر تقسیم کی تاکہ ان طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اسکے علاوہ ہم نے اسکولوں کو کمپیوٹرز ، سکینرز،پرینٹرزاور جدید تقاضوں ہم آہنگ ملٹی میڈیا فراہم کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree