خراب طرزحکمرانی اور کرپشن جمہوری طرز حکومت کو کھوکھلا کر دیتی ہے ، آغا رضا

27 جون 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ جن حالات کا ہمیں سامنا ہے اس میں سول حکومت اور فوج کو آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔فوج کو قومی مسائل کے حل کیلئے سول حکومت کی مکمل مدد کرنی ہے۔جسکا ہم کراچی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مظاہرہ بھی دیکھ رہے ہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی سے اس نظام حکومت کو مضبوط بنائیں ۔محض کھوکھلے نعروں اور اور الیکشنوں میں حاصل کئے گئے عوامی مینڈیٹ کی بنیاد پر کرپشن ،جرائم اور خراب طرز حکمرانی کی کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی ،یہ ٹھیک ہے کہ جمہوریت ہی ایک مثالی نظام حکومت ہے ،جس میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان جمہوریت کو حکومت کی مدت پوری کرنے سے تعبیر کرتے ہیں۔ حالانکہ جمہوریت ڈلیوری کانام ہے ۔ لوگ جمہوریت میں گڈ گورننس دیکھنا چاہتے ہیں مگر الیمہ یہ ہے کہ ہمارے جمہوری حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد سیاہ و سفید کے مالک ہو گئے ہیں اور وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہیں۔ جمہوری حکمران عوام کی امیدوں اور خواہشوں پر پورا نہیں اترے۔ لوگوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکی کہ اچھی حکمرانی ہو ، انہیں روزگار ملے اور ان کے مسائل حل ہوں سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کو امن بھی میسر نہیں آسکا ہے ۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو وفاق کی یکجہتی کی علامت ہو ناچاہیے تھا لیکن تمام سیاسی جماعتیں علاقائی دائروں میں محدود ہوگئی ہے۔ دہشت گردی ، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے لے کر علاقائی اور عالمی سیاست تک ہماری سیاسی قیادت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہو نا چاہیے۔ کیونکہ کرپشن ختم کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے اس تناظر میں پورے ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچنے دیا جائے یہی سب کے لیے بہتر ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree