دفاع وطن کی خاطر عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدائے پاک فوج اور ملت جعفریہ کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،آغا رضا

05 ستمبر 2015

وحدت نیوز (ہوسٹن) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضانے 6ستمبر1965ء کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کیلئے پاک فوج کے بہادرجوانوں کی لازوال قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیاجاسکتاہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یوم دفاع پاکستان کو جوش و خروش سے منانا ہماری قومی جذبات کی عکاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر ہوسٹن میں اہل بیت ؑ فائونڈیشن کے تحت زینبیہ ؑامام بارگاہ میں پاکستانی کمیونٹی  کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم دفاع وطن میں ہمیشہ اپنی باصلاحیت فوجی جوانوں کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنی صلاحیتوں قربانیوں کا احساس دلاتی ہیں جس کے بدولت پاکستان کے غیور عوام وفوج بے مثال اتحادکا مظاہرہ کرکے وطن عزیز پاکستان کو تاریخی دفاع کرکے دنیا والوں کو بتادیاتھا کہ پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی سا لمیت پر کھبی بھی آنچ نہیں آنے دینگے چاہیے دشمن کس قدر طاقتور اور مکار ہی کیو ں نہ ہو۔پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی بقاء اور ترقی کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم زندہ و جاوید ہے اور اپنی مادر وطن کیلئے استقلال و آزادی کی خاطر اپنے پاک فوج و دیگر رضاکاروں کے قربانیوں کو کھبی فراہموش نہیں کرینگے اور انہی دفاع وطن کے شہداء کی یاد مناتے ہوئے ان کے لازوال قربانیوں اور افکار کو اپنی آئندہ نسلوں تک منتقل کرینگے،آزادی کی قد ر و قمیت وہی بہتر جانتی ہے جو اس نعمت سے محروم ہے یہی وجہ ہے کہ دفاع پاکستان کیلئے شہداء کے قربانیوں کو سنہرے حروف کے ساتھ ہر سال یاد کیاجاتاہے ہماری آزادی کو انہی شہدائے پاک وطن اپنے خون کے ساتھ بیمہ کیا ہے ۔اب پاکستانی قوم انہیں دشمنوں سے پنجا آزما ہے کیونکہ وہی دشمن ہمارے پاک وطن کے امن وامان ، اقتصادی ڈھانچے کو تباہ کرنے لیئے اپنے کرائے کے ناپاک دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان کے اندرہمارے پاک فوج اور عوام کا خون بہا کر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے درپے ہیں۔جس طرح 6ستمبر کو پاکستانی قوم نے اپنے اندرونی اختلاف بالائے طاق رکھ کر مادروطن کا دفاع کیاتھا بالکل اسی طرح آج بھی اتحاد و یگانگت کامظاہرکر کے ملک دشمن عناصر کیلئے ازحد ضروری ہیں ملکی ترقی اور بقاء کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں شیروشکر ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree