سکیورٹی ادارے علی رضا کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچائیں،کامران ہزارہ

21 جون 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے مجلس وحدت مسلمین اخوت و بھائی چارگی کی فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے اور مظلوموں کے حق میں رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں میجر محمد علی روڈ میں ایک واقع پیش آیا،جس میں گلستان ٹاؤن کے قریب علی رضا نامی جوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا، جو کہ ایک افسوسناک واقع ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد علی ہزارہ نے کہا ہے کہ علی رضا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اس مقصد مہینے میں ایسے واقع کا پیش آنا ہماری بے چارگی اور دین اسلام سے غفلت کی نشاندہی کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت کسی کو نہیں دیتا، مجلس وحدت مسلمین اس واقع کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بیان میں برادر اقوام سے گذارش کی گئی کہ اس واقعے کی وجہ سے قومی تضاد سے پرہیز کرے۔ کسی ایک شخص کی نادانی علمدار روڈ میں ہمارے اتحاد و بھائی چارگی کو کمزور نہیں کر سکتی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام اقوام ملک و ملت کی ترقی میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا اتحاد ہماری کامیابی کا سبب ہے، قوموں میں نفرتیں نہ پھیلائی جائے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم علی رضا کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد قاتل کو اس کے کیفر کردار تک پہنچائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree