صوبائی حکومت نے کوئٹہ کے شیعہ عوام کو دہشت گرد عناصر کے رحم کو کرم پرچھوڑ دیا ہے،عباس موسوی

14 نومبر 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے کوئٹہ میں جاری دہشت گردی کو حکومتی نا اہلی قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے عثمان روڈ پر بے گناہ ملت تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کاروائی پرزور مذمت کی جس میں پانچ بے گناہ اہل تشیع کے افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کا کوئی وجود نہیں ، نہ صرف بلوچستان کے دارالحکومت بلکہ پورے ملک میں بے گنا ہ محب وطن پاکستانی عوام اور ملت جعفریہ کو دہشت گردوں ، قاتلوں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے جو ان جرائم پیشہ افرادکے بعض حکومتی عناصرکی طرف سے سرپرستی کی غمازی کرتاہے بلکہ بیرونی شیطانی سازشوں کی طرف بھی واضح اشارہ کرتاہے لیکن حکومت جو دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے دعوے سے اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو عوام اور پاکستان کا کوئی پرواہی نہیں ہے ،بلکہ روز بروز کرپشن اور عوام پر بے جا یوٹیلٹی بلوں،ٹیکسوں پرزورلگائے ہوئے ہے جس سے عوام کی حالت بد سے بدتر اور فاقے پر مجبور ہورہے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکی ہے اور ان کی دلی خواہش ہے کہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو ہرصورت میں امن وامان ،روزگار اور زندگی کی دیگر سہولیات فراہم کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کے بہترین اور محب وطن شہری ہے جو روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ ملت تشیع پاکستان کے خیرخواہ ، اسلام اور پاکستان کے ترقی اور دفاع کیلئے قربانی وجدوجہد کرنے والے محب وطن پاکستانی عوام ہے ،حکومت کی یہ بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان کے عوام کو امن وامان کی فراہمی کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور و موٗثر کاروائی کرتے ہوئے ان کا قلہ قمہ کریں۔

 

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژ ن کے سیکرٹری جنرل نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ چند ہفتہ قبل دردناک واقع میں نامعلوم صفاک لوگوں کے ہاتھوں بے گناہ معصوم ہزارہ شیعہ بچی کے ساتھ ناروا سلوک اور ان قتل کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے، جو ہر زی شعور افراد کے نزدیک قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین اس افسوسناک واقع اور اس ضمن میں کوتاہی کی پرزور مذمت کرتا ہے اورحکومت سے سخت سے سخت مطالبہ کرتاہے کہ حکومت فوری طور پردہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کریں اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائیں ، مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ کی طرح شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree