مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی لہذا اہل سنت کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی،علامہ مقصود ڈومکی

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے اراکین صوبائی کابینہ کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کا دورہ کیا اس موقعہ پر گوٹھ جمعہ خان عمرانی اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتی لہذا اہل سنت کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ ملک میں چہروں کی بجائے فرسودہ استحصالی نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ فرقہ وارانہ منافرت ، دہشت گردی ، جہالت ، غربت اور بے روزگاری کے خلاف جہاد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ جہاں اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہم اپنا خون دیں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رکن صوبائی اسمبلی میر ماجد ابڑو کی رہائشگاہ جاکر ان کی والدہ اور بیٹی کی وفات پر تعزیت کی اور جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین میر مجتبی ابڑو کے عشائیہ میں شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی کارکن تبدیلی کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں، انتخابی نظام میں خامیاں دور کیے بغیر حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن نہیں۔ آئین کی دفعہ 62, 63 پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت، جعلی ووٹوں کا اندراج اور جعل سازی کو جرم سمجھتے ہوئے اس کا راستہ روکا جائے ۔ سیاسی جماعتوں کے اندر غیر جمہوری رویوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ موروثی سیاست، لیڈر کی آمریت ، پارٹی الیکشن کی بجائے سلیکشن جیسے متعدد مسائل کے باعث سیاسی جماعتیں غیر جمہوری اداروں میں بدل چکی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree