وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علمدار روڑ پر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حرمتی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا ۔ ریلی کے شرکاء سے اس بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ریلی کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری نے خطاب کیا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیرت ہیں اس عالم اسلام کی خاموشی پر کہ آل ِ رسول (ص) کے روضہ مبارک پر حملہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ہیں جنکا اسلام اور اسلام کے تعلیمات سے دور دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے اسلام تو عام قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار روضہ مقد س اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ۔عالم اسلام اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے نام نہاد مسلمانوں کیخلاف آواز حق بلند کر ے اور اس سلسلہ میں کسی بھی مصلحت سے کام نہ لے ورنہ بروز قیامت رسول اللہ (ص)کا کس منہ سے سامنا کرینگے ۔اُمت کے اتفاق و بیداری ہی سے امریکہ و اسرائیل و نام نہاد مسلم ایجنٹوں کی موت ہے واقعہ کربلا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حسینیت ہمیشہ زندہ آبادہے اور یزیدیت ہمیشہ کیلئے مردہ آباد ہے ۔آواز حق بلند کرنا درس قرآن کا ہے۔