جہلم، ایم ڈبلیوایم اور شیعیان حیدرکرارؑ کی جانب سے قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

11 جنوری 2020

وحدت نیوز(جہلم) مدافع حرم بی بی سیدہ زینب ؑکربلا و نجف شہید سردار حاج قاسم سلیمانی وشہید ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی المناک شہادت پر آج کے  شیطان بزرگ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ حیدرکرارؑ  ہڈالہ سیداں دینہ جہلم کی جانب سے جامع مسجد صاحب الزمان (ع) ہڈالہ سیداں تا جی ٹی روڈ چوک دینہ تک مشترکہ امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی۔

 اس ریلی سے مولانا محمد باقر حیدری خطیب جامع مسجد ہڈالہ سیداں، ایڈووکیٹ سید طاہر محمود جعفری اور سید وسیم حیدر نقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع جہلم نے خطاب کیا،جبکہ مردہ باد امریکہ کے نعروں کی گونج میں امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

 مولانا محمد باقر حیدری نے امریکہ کی وحشیانہ اورجارحانہ دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے پٹھو سن لیں کہ اب تمہاری تباہی و بربادی کے دن گنے جا چکے ہیں ایک قاسم سلیمانی کو شہید کر کے کسی خوش فہمی نہ رہو۔ انشااللہ ہزاروں قاسم سلیمانی مظلومین و مستضعفین کی نصرت و مدد کےلئے تیار ہیں ۔

ایڈووکیٹ طاہر محمود جعفری نے کہا کہ مسلمانوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہیں ، امت مسلمہ اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں ، مذہبی تفرقات کو ختم کریں اورمتحد ہوجائیں۔ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید وسیم حیدر نے امریکہ کے اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور حکومت وقت کومتنبہ کیا کہ اگر پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا گیا تو پھر ولایت علی علیہ السلام کے ماننے والے سر پہ کفن باندھ اس اقدام کا راستہ روکیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree