مردہ باد امریکہ ریلی میں ہزاروں شیعہ سنی عوام کی شرکت امریکہ سے نفرت کا عملی اظہار ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

13 جنوری 2020

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ امریکہ کیخلاف لاہور سے نکلنے والی ریلی میں شیعہ سنی حضرات کی بھرپور شرکت  امریکہ کیخلاف نفرت کا کھلم کھلا اظہار ہے۔ انہوں نے ریلی کو کامیاب بنانے پر شرکاء تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وہ شیطانی ٹرائیکا ہے جس نے ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر رکھا ہے، ان کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین کے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے جبکہ امریکہ کا ہدف امت مسلمہ ہے، امریکہ کو جب موقعہ ملا اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جارحانہ عزائم ساری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں، دنیا کی معتدل قوتیں امریکہ کو اس کے سازشی طرز عمل کے باعث معطون کر رہی ہیں، اس دجالی ٹولے کو شکست دینے کیلئے عالم اسلام کو ہم آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت وقت کے تمام فرعونوں کا انجام نزدیک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ریاستیں امریکی مکاری کا پہلے بھی شکار ہو چکیں ہیں۔ انہیں ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو امریکی بلاک سے الگ رکھنا چاہیے، امت مسلمہ کے اتحاد کی بدولت یہود و نصاری کو ان کے مذموم مقاصد میں بدترین ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں تمام مسلمانوں کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree