وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر ملک کے ترقی کیلئے چلنا ہوگا اسی میں سب کی بھلائی ہے اسی طرح ملک کو ترقی کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس سے کیا،اجلا س میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،سیکرٹری سیاسیات کامران حسین،سیکرٹری مالیات رشید طوری،بلوچستان سیکرٹری اطلاعات ہادی آغا اور دیگر معزیزین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت کسی ایک جماعت کے زریعے کبھی بھی نہیں چل سکتا،تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ لے کر ملک کو چلائے. اس بات کی مثالیں ماضی کی چند حکومتیں ہیں جنہیں مارشل لا کے زور پرگرایا گیا تھا وہ حکومتیں بھی دوسری جماعتوں کو اپنے اعتماد میں لئے بغیر رواں تھے. اور اس طرح وہ جمہوری حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے اور انکی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں باہمی تعلقات اور رابطہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے. نہ صرف ملک بلکہ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اور ہر میدان میں دوسری جماعتوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشیش میں ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سے اچھے روابط قائم کرنے کی کوششوں میں مگن ہے۔جہاں بھی قوم و ملت کی مفاد کی بات آئی ہے ہم نے قوم کی فلاح کیلئے اپنا کرداد بخوبی ادا کیا ہے. اور جتنا ہمارے لئے ممکن تھا دوسرے جماعتوں سے بھی اپنی قوم کیلئے کام کروایا ہے جو کہ شاید ہی کوئی دوسری جماعت کر پائی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے اچھے روابط ایک سیاسی جماعت کے پختگی کا ثبوت ہے. اور اس طرح ہم ایک دوسرے کے اہداف سے بھی واقف ہو سکتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے قیام کا مقصد ہی قوم کی خدمت کرنا ہے. ہم سب کی منزل ایک ہے تو اس لحاظ سے تمام جماعتوں پر ضروری ہے کہ وہ میدان میں آئے اور ایک دوسرے کی مدد کرے. ہم نے کبھی بھی اپنے ذاتی اور اجتماعی مفادات کو دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہمیشہ دوسری جماعتوں کوایک ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے رہے ہیں.