والدین اپنی اولاد کو زیورعلم سے آراستہ کرکے دہشت گردی کو شکست دیں،آغا رضا

03 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان کے مطابق عوامی نمائندے اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے گزشتہ روزایک مقامی انگلش لینگویج سینٹرکے تقسیم اسنادکی تقریب میں طلباء و طالبات سے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے طلباء و طالبات باصلاحیت ہیں۔تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کے لئے اپناکرداراداکررہی ہیں۔ تعلیم اورامن کے ذریعہ پاکستان سے ہرقسم کی انتہاپسندی اورجنونیت کاخاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے نوجوانوں پرخاص توجہ نہیں دی۔لیکن ہم نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔تعلیم، صحت، سپورٹس اوردیگرشعبوں کی ترقی میں نوجوانوں کوساتھ لیکرچلیں گے۔اورہرسطح پرطلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں تعلیم دشمن اورامن دشمن عناصرملک میں سکولوں اورعلمی و فکری شخصیات کوصرف اس لئے نشانہ بنارہے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے نورسے محروم رہیں اورجہالت و گمراہی کی تاریک راہوں میں بھٹکتے ہوئے دہشت گردوں کے آلہ ٗ کاربن سکیں۔سکول میں تعلیم کے لئے جانے والاہربچہ دہشتگردوں ، فرقہ پرستوں اورامن دشمن عناصرکی حوصلہ شکنی کاباعث بنتاہے۔ لہٰذا والدین کوچاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرکے دہشت گردی کی ناسورسے پاکستان کوپاک کرنے میں علمی جہادکریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ والدین اورنوجوان تعلیم کے نورسے دہشت گردی کی ظلمت کوشکست دیں۔

 

آغارضاکاکہناتھا کہ علم ایسی نعمت ہے جوانسان کوفرشتوں سے ممتازکرتی ہے۔ اورانسان کے اشرف المخلوقات ہونے کاسبب ٹھرتی ہے۔ مغربی ممالک کے عروج اورغلبہ کی بنیادی وجہ اُن کا علمی سفرمیں آگے بڑھناہے۔جبکہ علم سے دوری کی وجہ سے مسلم دنیاروزبروزغلامی، دہشت گردی ، خونریزی اوربدامنی کے اندھیروں میں ڈوبتی چلی جارہی ہے۔لہٰذانوجوان روشن مستقبل کے لئے تعلیم اورسائنس و ٹیکنالوجی کے حصول پر خصوصی توجہ دیں۔

 

اُن کاکہناتھا کہ تعلیم یافتہ عوام ہی ملک و قوم کواچھی اورباصلاحیت قیادت فراہم کرسکتے ہیں۔تعلیم سے دوری ہی ہے جس کی وجہ سے آج نااہل، بدعنوان اورخودفروش حکمران ملک اورعوام کے مقدرکافیصلہ چندعرب ڈالرکے عوض کررہے ہیں اورپاکستان سے دہشت گردوں کودوسرے اسلامی ممالک میں بے گناہ انسانوں کی خونریزی کے لئے بھیج رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree