ہمیں ملک میں سنی شیعہ اتحاداورمذہبی رواداری کو فروغ دے کراندرونی اوربیرونی سازشوں کوناکام بناناہوگا،آغامحمدرضا

03 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان کے مطابقMWMکے رہنما اوررُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا نے تقریب بین المسالک کے لئے وجودمیں آنے والے مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی پیروی اسی میں ہے کہ ہم سب آپس میں متحدہوجائیں۔سنی شیعہ مسلمانوں کو آپس میں اس طرح متحدہوناچاہیئے کہ پھرکبھی جدائی کا تصوربھی نہ کرسکیں۔یہ اسلام کا حکم ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے بھائی بنیں۔ اس بھائی چارے اوروحدت کا نتیجہ یہ ہوگاکہ کوئی طاقت آپ پر مسلط نہ ہوسکے گی۔اورجب تک آپ کی توجہ اورتوکل کامرکزاللہ کی ذات ہوگی آپ کے مقابلے میں آنے والی ہر قوت و طاقت نیست و نابود ہوجائے گی۔

 

انہوں نے کہاکہ دورحاضرمیں جہاں بعض اسلامی ممالک اپنی بادشاہت کودوام دینے کی غرض سے اسلام اورجہادکے نام پرشام اورپاکستان میں میں بے گناہ مسلمانوں کاخون بہارہے ہیں ایسے حالات میں مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کا قیام ملک میں بسنے والے تمام سنی شیعہ مسلمانوں کے لئے انتہائی خوش آئنداورحوصلہ افزاں بات ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم یونائیٹڈکونسل پاکستان کوملکی اوربین الاقوامی سطح پرشیعہ سنی کے مابین اتحادویگانت اورملکی ترقی کے لئے دن رات کوشش کرنی چاہیئے ۔اورسنی شیعہ معتدل سوچ رکھنے والے تمام مسالک کے ماننے والوں کو اس پلیٹ فارم پررسول اکرم ؐ کے نام پریکجاکرناچاہیئے۔

 

آغارضاکاکہناتھا کہ پاکستان سنی شیعہ مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں سے معرض وجودمیں آیاہے۔اورسنی شیعہ مسلمان ہی مل کر ملک کودہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلاکرپاکستان کوبچاسکتے ہیں۔اسلام کے دشمنوں کویہ بات کسی صورت برداشت نہیں ہورہی کہ پاکستان دنیابھرمیں اسلام کی طاقت کاسرچشمہ بن کر ابھرے۔اس لئے دشمن ،قوم، مذہب اور مسلک کے نام پر ہمیں آپس میں دست و گریباں کرکے مسلمانوں کو تقسیم درتقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

 

اُن کاکہناتھا کہ ہمیں ملک میں سنی شیعہ اتحاداورمذہبی رواداری کو فروغ دے کراندرونی اوربیرونی سازشوں کوناکام بناناہوگا۔ سنی شیعہ مسلمان اتحادواخوت کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں کے مابین نفرتوں کے بیچ بونے والے شرپسندعناصرکی مذموم سازشوں کوناکام بناناہوگا۔اوربلاتفریق انسانیت، امن،تعلیم اور خواتین کی ترقی کے لئے کام کرکے دنیاکو اسلام کے امن و سلامتی اورترقی پسندچہرے سے روشناس کراناہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree