پنجاب حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کر نے میں مکمل نا کا م ہو گئی،عباس موسوی

11 نومبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے اپنے بیان میں پنجا ب میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی کے وا قعات خصوصاًگجرانوالہ اما م بارگاہ میں فائرنگ کی بھر پور مذمت مذمت کر تے ہو ئے کہا گیا کہ پنجا ب حکو مت ہو ش کے نا خون لے ۔گزشتہ کئی سا لو ں سے مسلسل ملت تشیع پر ہونے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا تا حا ل کو ئی سراغ نہیں لگا یا گیا دہشت گرد ہر طرح کی کا روائی میں مکمل آزاد ہے پو لیس اور قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارے اُن کے سا منے مکمل نا کا م نظر آرہی ہیں۔گجر انولہ کا واقعہ حکو مت پنجا ب کی طرف سے محر م الحرام کے دوران فُل پر ف سیکورٹی انتظا ما ت کے دعوں کی نفی کر تی ہے ۔پنجا ب حکو مت صو بے میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی کو روکنے کیلئے عملی اقدا ما ت کرے اور دہشت گردوں کی سر پرستی کر نے والے در پردہ عنا صر کی نشاند ہی کر تے ہو ئے دہشت گردو ں کے ٹھکا نو ں کا صفا یا کرے تا کہ عوام محرم الحرام کے مہینے میں امن و سکون سے اپنے مذہبی اجتما عا ت اور مجا لس میں شر کت کر سکے۔اُنہو ں نے پنجا ب حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ گجرا نوالہ واقعے میں ملو ث دہشت گر دوں اور اُ ن کی پشت پنا ہی کر نے والے عنا صر کو جلد سے جلد گرفتا رکر کے انہیں کیفر کر دار تک پہنچا یا جا ئے۔انہوں نے گجر انوالہ میں شہید ہو نے والے عزا دا روں کے اہل خا نہ سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا گیا اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصو صی دُعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree