پی آئی اے ملازمین پر تشدد حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے،عباس موسوی

04 فروری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں پر تشدد جمہوریت کی پامالی کے مترادف ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہے تھے۔ احتجاج ہر شہری کا قانونی حق ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی آئی اے ملازمین پر کئے گئے تشدد اور قتل کے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ طاقت کے استعمال کی بجائے بات چیت سے مسئلے کے حل تک پہنچے ،انہوں نے پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس واقع کی مذمت کرے اور ساتھ ہی ساتھ ذمہ داران کو ان کے انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی ضد چھوڑ دے اور ان سے بات چیت کرکے ان کے مطالبات کی منظوری کیلئے کام کرے۔ ہر روز ملک کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے ملازمین کے ساتھ گولی اور ڈنڈوں سے نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے بات چیت کی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے اور مجلس وحدت مسلمین حکومت کی آمرانہ سوچ اور عمل کی مذمت کرتے ہوئے پی آئی اے ملازمین کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ پی آئی اے کو اس اسٹیج پر پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ بیان کے آخر میں ہلاک ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree