وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی ، ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میکانگی روڈ متصل لیاقت بازار میں 3تین بے گناہ افراد کو دن دھاڑے فائرنگ کر کے 2 افراد کو شہید اور ایک کو زخمی کیا گیا۔ جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہے اور آج ایک با ر پھر دن دھاڑے با زار کے وسط میں ہزارہ شیعہ افراد کو سینکڑوں اہل کاروں کی موجو دگی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیاجو حکومتی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے کالعدم اور دہشت گر د تنظیموں سے حکومت کاروائی کرنے کی بجائے مذا کر ات کرتی ہے جو سمجھ سے با لا تر ہے گزشتہ دنوں کے واقعات کی ذمے داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم مزید کا روائی کرینگے لیکن حکومت اور ریاستی ادارے کاروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ آج شیعہ ہزارہ قوم کے تا جر وں کو جامہ تلاشی کے بعد بازا ر میں جانے کی اجا زت دی گئی اس کے بر عکس دہشت گرد آزا دانہ جدید اسلحوں سے لیس بھرے با زار میں خو ن کی ہولی کھیلتے رہے اور اُن کو روکنے والا کوئی نہیں تھا جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ایک پر امن اور جمہو ری اقدار پر کاربند رہنے والی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی با ت کی ہے اور اس کی عملی ثبو ت بھی دیتے رہے ہیں ہم دہشت گر دی کو کنٹر ول کرنے کیلئے عوامی جد وجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہر طرح کی تشدد کی شدید مخا لفت کرتے ہیں۔ ہم کوئٹہ شہرمیں تمام اقوام کے درمیان روا دا ری اور بھائی چارگی کی فضا ء کو مستحکم دیکھنا چا ہتے ہیں ہم تمام سیاسی و مذہبی جما عتوں سماجی تنظیموں اور تاجر بر ادر ی سے با ہمی صلاح مشورے سے شہرمیں دوبا ر ہ امن و امان کے قیام اور با ہمی تعاون سے دہشت گر دی کی اس لہر کو روکنے کرنے کی کو شش کرینگے اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ۔
آخر میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہم شر وع دن سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ کوئٹہ شہر کے اطراف میں موجود دہشت گر دی کے ٹھکانوں کے خلاف ٹا رگٹڈ آپریشن کیا جائے لیکن ہر دفعہ ہمارے اس مطالبے کو نظر انداز کرکے دہشت گر دوں کو منظم ہونے کا مو قعہ دیا گیا ہم ایک دفعہ پھر مطا لبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضر ب عضب کا دائرہ کوئٹہ تک بڑھایا جائے ۔ بیان میں آج کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا گو ہیں۔