ہم نے ہمیشہ ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے مطالبے کو نظر انداز کرکے دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا ، علامہ ہاشم موسوی

28 مئی 2015

وحدت نیوز( کوئٹہ) کوئٹہ شہر میں گزشتہ ہفتے سے ٹارگٹ کلنگ تسلسل سے جاری ہے اور آج ایک با ر پھر دن دھاڑے با زار کے وسط میں ہزارہ شیعہ افراد کو سینکڑوں حکومتی اہل کاروں کی موجو دگی میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیاجو حکومتی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ہے کالعدم اور دہشت گر د تنظیموں سے حکومت کاروائی کرنے کی بجائے مذا کر ات کرتی ہے جو سمجھ سے با لا تر ہے گزشتہ دنوں کے واقعات کی ذمے داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ہم مزید کا روائی کرینگے لیکن حکومت اور ریاستی ادارے کاروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ہاشم موسوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ولایت جعفری اور کونسلررجب علی بھی موجود تھے۔

رہنماوں نے کہا کہ آج شیعہ ہزارہ قوم کے تا جر وں کو جامہ تلاشی کے بعد بازا ر میں جانے کی اجا زت دی گئی اس کے بر عکس دہشت گرد آزا دانہ جدید اسلحوں سے لیس بھرے با زار میں خو ن کی ہولی کھیلتے رہے اور اُن کو روکنے والا کوئی نہیں تھا جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ایک پر امن اور جمہو ری اقدار پر کاربند رہنے والی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی با ت کی ہے اور اس کی عملی ثبو ت بھی دیتے رہے ہیں ہم دہشت گر دی کو کنٹر ول کرنے کیلئے عوامی جد وجہد پر یقین رکھتے ہیں اور ہر طرح کی تشدد کی شدید مخا لفت کرتے ہیں۔ ہم کوئٹہ شہرمیں تمام اقوام کے درمیان روا دا ری اور بھائی چارگی کی فضا ء کو مستحکم دیکھنا چا ہتے ہیں ہم تمام سیاسی و مذہبی جما عتوں سماجی تنظیموں اور تاجر بر ادر ی سے با ہمی صلاح مشورے سے شہرمیں دوبا ر ہ امن و امان کے قیام اور با ہمی تعاون سے دہشت گر دی کی اس لہر کو روکنے کرنے کی کو شش کرینگے اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے ہم شر وع دن سے یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ کوئٹہ شہر کے اطراف میں موجود دہشت گر دی کے ٹھکانوں کے خلاف ٹا رگٹڈ آپریشن کیا جائے لیکن ہر دفعہ ہمارے اس مطالبے کو نظر انداز کرکے دہشت گر دوں کو منظم ہونے کا مو قعہ دیا گیا ہم ایک دفعہ پھر مطا لبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضر ب عضب کا دائرہ کوئٹہ تک بڑھایا جائے ۔ بیان میں آج کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا گو ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree