کچھی کینال منصوبے میں غیر ضروری تاخیر افسوسناک ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

17 جولائی 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کچھی کینال بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر افسوسناک ہے۔ منصوبے کا آغاز 2003 میں ہوا مگر تیرہ سال گزر جانے کے باوجود اسے مکمل نہیں کیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زرعی ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔ جب کہ اس وقت لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومتیں اب تلک بلدیاتی الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کرکے غیر جمہوری روئیے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کا حسن اور نرسری ہیں،جمہوری جماعتیں خود جمہوری اصولوں کو پامال نہ کریں۔ نیب کی جانب سے کرپشن سے متعلق 150 میگا اسکینڈلز کی فوری تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ کرپشن کے ناسور سے قوم کو نجات نہیں دے سکا۔ جب کہ نیب ادارے کی افادیت بھی سوالیہ نشان بن کررہ گئی ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں کرپشن کلچر اس قدر عام ہوگیا ہے کہ اسے منہدم کرنا آسان نہیں۔ تفتیشی ادارے حکومتی دباؤ سے آزاد ہوکر مگرمچھوں کی کرپشن اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کریں۔ احتساب کے عمل کو سیاسی مفادات اور مقاصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے اور اسے جانبداری اور بددیانتی سے پاک رکھا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree