کارڈیک سنٹر کی سائٹ لوکیشن کی تبدیلی ایم ڈبلیوایم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی، الیاس صدیقی

24 جولائی 2014

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پلاننگ میں متعین ایک شخص کی مداخلت سے چھ سال پہلے منظور ہونے والے کارڈیک سنٹر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں نہیں بنایا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ نے جان بوجھ کر اس اہم منصوبے کو تاخیر کا شکار کر دیا ہے اور علاقے میں کارڈیک سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے اس عرصے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی۔ حال ہی میں ایک نام نہاد سائیٹ سیلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے عوامی نمائندوں کو بھی بائی پاس کر کے کارڈیک سنٹر کیلئے ایک ایسی جگہ کا انتخاب کیا ہے جو علاقے کے غریب عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ہی سوچ کے حامل بیورکریٹس نے شعبہ ذہنی امراض جوٹیال میں بنایا جس کو مکمل ہوئے دس سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ سنٹر آج ویران پڑا ہے اور یہی حالت کارڈیک سنٹر کی بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اسٹیبلشمنٹ میں موجود ایسے بدنیت افراد کی سائیٹ سیلیکشن کو فوری کالعدم قرار دیکر کارڈیک سنٹر کی تعمیر ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال ہی میں یقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔ صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹروں کے کیڈر کو تبدیل کرنے والے معاملے پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ اس اہم مسئلے پر عدم توجہی کی وجہ سے ہسپتال میں کئی ڈیپارٹمنٹ بند پڑے ہیں جس سے غریب مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ صحت کے وسائل سے مزے اڑانے والے بدمست ذمہ داروں کو کوئی احساس نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree