ہم عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے،ایم ایل اے حاجی رضوان علی

18 جنوری 2017

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے لازمی ہے کہ عوام کو کرپشن کے نقائص و نقصانات کے حوالے سے آگہی دی جائے۔ جب عوام کسی کو پیسہ نہیں دینگے تو کوئی کیسے کرپشن کریگا۔ موجودہ حالات میں جہاں حکومت کرپشن اور بھرتیوں میں ہیرا پھیری کی ذمہ دار ہے، وہیں پر عوام بھی برابر کے حصہ دار ہیں۔ عوام چاہے تو معاشرتی برائیاں، کرپشن ہو یا پھر بھرتیوں میں خرد برد یہ سب ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام خود شفافیت و صاف معاشرے کے خواہاں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی اخبار کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اخباری بیانات اور جھوٹے اعلانات کا سہارا لیا جا رہا ہے، جو کہ افسوس ناک عمل ہے۔ حکومت الیکشن سے قبل کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرے۔ وعدے کر کے ووٹ لیا گیا ہے، ایک سال کا عرصہ گزرنے کو ہے، ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو حقوق سے محروم نہیں کر سکتی ہے۔ حکومت کا کام ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرے اور عوامی مسائل کو حل کرے۔، نہ کہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کرے۔ بدقسمتی سے موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات پر بھی ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام مسائل اور حقوق کے لئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اخباری دنیا سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، وگرنہ عوام کی مدد سے حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree