ایم ڈبلیوایم کے رہنما عارف قنبری یمن میں مظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنے کے جرم میں دوبارہ گرفتار

19 نومبر 2019

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئررہنما اور رکن شوریٰ عالی عارف قنبری کوایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیاہے۔ انہیں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کردیا گیاہے ۔ ان کا جرم فقط مظلوم یمنی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرناہے ۔

تفصیلات کے مطابق عارف قنبری اور شیخ شہادت حسین کو عدم پیشی کی صورت میں انسداددہشت گردی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی ۔ چند برس قبل یمن میں سعودی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماؤں پر بلاجواز مقدمات بنائے گئےتھے ۔ ان رہنماؤں میں عارف قمبری ، شیخ شہادت حسین، علامہ شیخ نیئر عباس، الیاس صدیقی اور غلام عباس بھی شامل ہیں ۔

ابھی چند روز قبل ایم ڈبلیوایم کے رہنما غلام عباس کو بھی عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے اور چند روز کی قید کے بعد انہیں دوبارہ ضمانت پر رہا کروالیا گیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree