وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو ملک بھر میں کارکنان کی فکری بصیرت بڑھانے کے لئے اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا تھا ۔اسکردو، بلتستان صوبائی آفس میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی رضوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی موجودگی میں آیت اللہ العظمی شہید سید محمد باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب "آزمائش " اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی کتاب استفتائات کا پہلا اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔
صوبائی کابینہ کے علاوہ تنظیمی کارکنان نے بھی بھی اس علمی نشست میں شرکت کی ۔ شرکاء نے اس علمی روش کو بہت زیادہ پسند کیا اور سراہا ۔اسٹڈئ سرکل کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی۔ شرکاء نے اسے علمی ،فکری اور معنوی تربیت کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ صوبائی آفس میں اگلی نشست 18 دسمبر بروز اتوار ہوگی ۔ ان شاءاللہ ۔