وحدت نیوز(سکردو) قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے قائد بلتستان نامور عالم دین حجتہ السلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور انجمن امامیہ کے سربراہ حجتہ الاسلام آغا باقر حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں علماء کرام نے لینڈ ریفامز بل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے قبل اور تحفظات کو دور کرنے سے قبل اسمبلی میں پیش ہوا تو بھرپور عوامی ردعمل ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت سے ہمارا بھی یہی مطالبہ رہا ہے کہ عجلت میں ایسا بل پیش نہ کیا جائے بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی فورم پر بھی جب تک تحفظات دور نہ ہوں سپورٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ بھرپور مزاحمت ہوگی۔