تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر اور تحفظات کو دور کیے بغیر اگرلینڈ ریفارمز بل پیش کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا،آغا علی رضوی

26 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی شوری' کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم سکردو کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ تنظیمی اجلاس میں مجموعی تنظیمی کارکردگی، تشکیلات کی فعالیت، گلگت بلتستان کی علاقائی ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

 اجلاس مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںصوبائی نائب صدر شیخ نئیر عباس مصطفوی،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم،رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری ،رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی ،تمام تنظیمی اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

 اجلاس میں لینڈ ریفامز بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر اور تحفظات کو دور کیے بغیر اگر بل پیش کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔ جس عجلت میں بل پیش کیا جا رہا ہے وہ کسی طور درست نہیں۔ موجودہ مسودہ میں عوامی مفادات سے متصادم بہت ساری شقیں موجود ہیں۔ اگر اس مسودہ کا اطلاق ہوا تو یہاں کے پہاڑ اور چراگاہیں بھی عوام سے چھن جائے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور یہاں کی زمینوں کی ملکیت یہاں کے عوام کو دیں نہ کہ لفظوں کے ہیر پھیر کے ذریعے اس زمینوں کو چھیننے کی کوشش کریں۔ یہاں کے پہاڑ اور چراگاہیں بندوبست کے تحت تمام علاقوں کے پاس مالکانہ حقوق ہیں۔ موجودہ بل کی رو سے بلتستان میں بندوبست کے تحت کے مالکان حقوق بھی چھین جائے گا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور فوری تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں اور تحفظات دور کرکے بل کو اسمبلی میں لائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree