وحدت نیوز(قم)وزارت تعلیم ایران کی دعوت پر اپویشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم کے ہمراہ اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کا دورہ کیا۔
اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کے مسئولین نے ادارہ کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارہ کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں بلخصوص شارٹ کورسز، کمپوٹرکورسز، فارسی زبان کی آموزش اور پبلکیکشن کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔ دنیا بھر میں مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔ و
فد نے بین الاقوامی فعالیت بلخصوص سکلز ڈیولپمنٹ کے لیے جاری فعالیت کو مستحسن قرار دیا۔ ادارہ کی وزٹ پر مسئولین نے گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا اور یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔