انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نےیمنی مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں ایم ڈبلیوایم کے عہدیداروں کو اشتہاری قرار دے دیا

07 مئی 2015
انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نےیمنی مسلمانوں کی حمایت کے جرم میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کو اشتہاری قرار دے دیا

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے متعدد صوبائی عہدیداروں کو انسدادِ دہشتگردی عدالت گلگت نے اشتہاری قرار دے کر 14 مئی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداروں کو گرفتاری دینے سے گریز کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالت میں پیش ہوتے ہوئے اپنے کیس کی پیروی کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے۔ اشتہاری قرار دیئے جانیوالوں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ بلال سمائری، شیخ شہادت حسین، شیخ عیسٰی ایڈووکیٹ، محمد مطہر عباس اور امایہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر جمال حیدر شامل ہے۔

ان رہنماوں پر گلگت پولیس کی جانب سے گلگت میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف ریلی نکالنے کے سبب دفعات لگا کر گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی، جسے عوام نے کامیاب ہونے نہیں دیا تھا۔ گلگت پولیس کی جانب سے متعدد چھاپوں کے بعد بھی ان رہنماوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔ گلگت انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یمن کی حمایت میں ریلی نکال کر اور سعودی عرب کی مخالفت کرکے خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ہے۔ دوسری طرف مجلس وحدت مسلمین کے رہنماون کا کہنا ہے کہ اگر یمن کی حمایت میں ریلی نکالنا جرم ہے اور سعودی جارحیت کے خلاف بولنا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی اسی بات پر منتج ہوا ہے، لہٰذا تمام اراکین پارلیمنٹ پر بھی یہ دفعہ عائد کی جائے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز مقدمات مسلم لیگ نواز کے رہنماون کی ایماء پر درج ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree