حجاج کی صحت و سلامتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کیجانب سے محفل دعا کا انعقاد

01 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ منٰی  میں زخمی ہونے اور گمشدہ افراد کے حق میں محفل دعا کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیاسی سیل میں سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والے حجاج بالخصوص ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ بلتستان کے نامور عالم دین و سخنور حجتہ الاسلام علامہ شیخ غلام محمد اور بلتستان کے معروف عالم دین حجتہ الاسلام شیخ محمد یعقوب بشوی کی صحت و سلامتی کے لیے ایک دعائیہ محفل کا انعقاد ہوا۔ دعا خوانی کی سعادت ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے حاصل کی۔ اس بابرکت تقریب میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے کابینہ اراکین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ دوران حج پے در پے سینکڑوں شہادتوں کا واقعہ پیش آنا تشویشناک ہے اور کرین کے گرنے کے بعد منٰی میں ہونے والے نقصانات سے بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں۔ اس افسوسناک واقعے پر سے پردے اٹھانے کی ضرورت ہے معاملہ اتنا آسان نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی بدنظمی کی انتہاء ہے کہ تین روز گزرنے کے باوجود زخمی اور شہید ہونے والوں کی فہرست جاری نہیں کر سکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree