حفیظ حکومت نے جس طرح کی لاقانونیت دکھائی ہے اس سے جمہوریت کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے،شیخ مبارک عارفی

21 جون 2016

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یادگار شہداء اسکردو پر اپنے مطالبات کے حق میں پینتیس روز سے جاری دھرنے سے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی اورشیخ مبارک عارفی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا قیام عدل و انصاف کے لیے اور ظلم و بربریت کے خلاف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی مسلک ، مذہب اور دھرم سے تعلق رکھنے والے کی زندگی اسکے عقیدے کی وجہ سے خطرہ میں نہ ہو، وطن عزیز کے فرزندوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے ہم ایک ماہ سے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہم نے ریاستی اداروں اور وفاقی حکومت سے کوئی ناممکن مطالبہ نہیں کیا بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے شہریوں کو جینے کا حق دیا جائے اور جن عناصر نے ملک کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے انہیں اس وطن کی زمین تنگ کر دی جائے۔ ریاستی اداروں میں موجود دہشتگردوں سے نرم گوشہ رکھنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔ اس پاکستان کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں جو اقبال اور جناح کا پاکستان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر مظلومین کی حمایت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔ کراچی سے پاراچنار اور کوئٹہ سے گلگت بلتستان تک پورا ملک پرامن پاکستانیوں کے لیے قتلگاہ نہ بننے دیا جائے۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جانبدار کارروائیوں کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے سے سلسلہ بند کیا جائے ۔ حفیظ کی حکومت گلگت بلتستان کے پرامن عوام کے لیے بدترین حکومت بن چکی ہے۔ اسمبلی میں وہی قانون نافذ کرتا ہے جو اسکی مرضی کا ہو۔ انکے نزدیک آئین اور اصول کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر، خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضہ،اکنامک کوریڈور میں جی بی کو حصہ نہ دینا، آئینی حقوق سے محرومی اور دیگر مظالم صوبائی حکومت کی کارکردگی ہے۔ وفاقی حکومت کا رنگ دیکھ کر صوبائی حکومت بھی انتقامی کارروائی کی بدترین سطح تک جا چکی ہے اور مجلس وحدت کو کراسسز میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے مظالم کے دن بھی تھوڑے ہیں۔ حفیظ کی حکومت نے جس طرح کے مظالم کیے ہیں اور لاقانونیت دکھائی ہے اس سے جمہوریت کا چہرہ مسخ ہوگیا ہے۔ حفیظ کی حکومت کو بھی بہت جلد پسپائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے بلتستان کے عوام تیار رہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree