روشن مستقبل کیلئےخیمے کے نشان پر مہر لگائیں ، گلگت بلتستان کے عوام کے پاس تقدیر کی تبدیلی کا یہ سنہری موقع ہے، علامہ مرزا یوسف حسین

03 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) پاکستان کے نامور عالم دین اور قائد گلگت بلتستان مرحوم شیخ غلام محمد کے فرزند علامہ مرزا یوسف حسین کا ”اسلام ٹائمز“ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شیعہ جماعتوں کا ووٹ بینک تقسیم ہوگا، کیونکہ میں لوگوں کو ایم ڈبلیو ایم کی طرف متوجہ دیکھتا ہوں، کیونکہ لوگ کافی حد تک انکی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں، اس لئے ووٹ بھی انہیں دینگے۔ پھر یہاں لوگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے نفرت کرتے ہیں، کیونکہ مہدی شاہ حکومت نے پانچ سال حکومت کی، لیکن قوم کے مسائل حل نہیں کئے، وہ یہ سمجھتے تھے کہ کچھ لوگوں کو نوکریاں دیں گے، تو سارے لوگ اگلی بار بھی ووٹ دینگے، مگر صورتحال یہ ہے کہ مہدی شاہ کے اپنے حلقے میں اسے شکست ہوتی دکھائی دے رہی ہے، وہ جیت نہیں رہا ہے۔ بہرحال شیعہ جماعتوں کا ووٹ تقسیم نہیں ہوگا، کیونکہ اکثریت کی رائے یہ ہے کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کو ووٹ دینگے، اسے کامیاب بنائیں گے۔ شیعہ قوم جسے سازش کے تحت سلا دیا گیا تھا، مگر ایم ڈبلیو ایم نے میدان میں آکر اپنی کارکردگی سے قوم کو بیدار کر دیا ہے، اسی بیداری کے باعث قوم بھی ان سے مطمئن ہے، اور ایم ڈبلیو ایم خود بھی چاہتی ہے کہ موقع سے مثبت فائدہ اٹھائے، اور اگر موقع ملتا ہے تو یہ قوم کے اہم مسائل کو حل کی طرف توجہ دیں اور ان مسائل کو حل کرائیں۔

 انہوں نے کہا کہ  گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اب تک کے جو میرے مشاہدات ہیں، اس حوالے سے مذہبی جماعتوں میں مجلس وحدت مسلمین کی بہت اچھی پوزیشن ہے، کیونکہ ایم ڈبلیو ایم کی اب تک کی کارکردگی عوام کیلئے متاثر کن بھی ہے، اور عوام ان سے مطمئن بھی ہے، بلتستان کے تقریباً تمام حلقوں سے ایم ڈبلیو ایم نے امیدوار کھڑے کئے ہیں، میرے حساب سے ایم ڈبلیو ایم پانچ نشستوں پر اسکردو سے کامیابی حاصل کر لے گی، گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کی اچھی پوزیشن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree