گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا اعلان وزیراعظم کیجانب سے الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے تھا،غلام عباس

25 نومبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امور سیاسیات غلام عباس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے اسکردو روڈ سمیت دیگر تمام اعلانات محض الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے تھے، عملی طور پر ابھی تک کسی اعلان پر عمل درآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے اسکردو روڈ کی فائل وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پڑی ہوئی ہے اور عدم دلچسپی کے باعث منظوری نہیں دی جا رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی آبادی کا انحصار گلگت اسکردو روڈ پر ہے جس کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور لوگ اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں۔ کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، سیاحت بری طرح متاثر ہوچکی ہے، اس کے علاوہ روز کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب پر توجہ دے رہی جبکہ گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ ہونے کے باوجود علاقے کی تعمیروترقی پر توجہ نہ دینے سے لیگی حکومت کی مفاد عامہ کے منصوبوں سے عدم دلچسپی ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر اراکین اسمبلی کا احتجاج نہ کرنا اہلیان بلتستان کے ساتھ زیادتی ہے، عوام جھوٹے وعدوں پر یقین کرنے کی بجائے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ ہزاروں مسافروں کو اس اذیت ناک سفر سے نجات مل جائیں۔ مجلس وحدت مسلمین اس اہم منصوبے کے تکمیل کے لئے تمام تر کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سلسلے میں عوامی احتجاج ہوا تو ایم ڈبلیو ایم عوام کا بھرپور ساتھ دے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree