گلگت،ایم ڈبلیو ایم اورایس یو سی کے مشترکہ وفد کی ہوم سیکرٹری سے ملاقات

05 دسمبر 2013

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے ایک مشترکہ وفد نےسیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان سے یوم حسین (ع) کے سلسلے میں خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس اور شیخ عاشق قمی نے کی جبکہ ایس یو سی کی طرف سے شیخ شہادت، فقیر شاہ اور آغا اظہر کاظمی موجود تھے  ۔ وفد نے سیکرٹری داخلہ کو جامعہ قراقرم میں یوم حسین (ع) کے سالانہ پروگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر کی جانب سے بعض مٹھی بھر شرپسندوں کے دباو میں آ کر رکاوٹیں ڈالنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے اس مسئلے کے پرامن حل اور یوم حسین (ع) کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداء کرنے کی اپیل کی اور واضح کیا کہ ملت جعفریہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کے پرامن حل کیلئے اپنا بھرپور کردار اداء کریں گے اور اس حوالے سے انتظامیہ کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree