وحدت نیوز (گلگت) حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ بننے کے خواب دیکھ دیکھ کر ینم پاگل ہوگئے ہیں،سرکاری وسائل اور ملازمین کو زبردستی گورنر کے استقبال کیلئے جمع کرکے خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ علاقے میں ان کی پارٹی مظبوط ہے۔ سرکاری ملازمین اور سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے باوجود گورنر کے بھرپور استقبال میں ناکام ہوچکے ہیں اور گورنر کے سٹیٹس کی آڑ میں مسلم لیگ نواز اپنی الیکشن مہم چلارہی ہے۔ان خیالات کاا ظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ک سیکریٹری امور سیاسیات غلام عبا س نے اپنے ا یک بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نواز دھاندلی کے ذریعے تو اقتدار میں آسکتی ہے لیکن آن گراؤنڈ حقائق یہ ہیں کہ قیامت تک یہ جماعت عوامی حق رائے دہی سے اقتدار تک نہیں پہنچ سکتی ۔مسلم لیگ نواز میں ہمت ہے سرکاری وسائل کے استعمال کے بغیر اپنی جماعت کی سطح پر کوئی قابل ذکر جلسہ کرکے دکھائے،اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوار جماعت عوامی حقوق کی ترجمان کبھی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے دورہ بلتستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے تلوے چاٹ کر احتجاج ختم کروایا گیا۔گلگت بلتستان کے عوام نے آمر ضیاء الحق کی با قیات کوکھبی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور علاقے میں مسلم لیگ نواز کا کوئی مستقبل نہیں، لیگی رہنما جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوامی رائے چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر کے دوروں کی آڑ میں سرکاری وسائل کو استعمال کرکے نواز لیگ کی الیکشن مہم چلانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور مسلم لیگ نواز کو الیکشن میں بد ترین شکست سے دوچار کرے گی۔