امام خمینی کی انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع، عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوا،علامہ ڈاکٹر یاسرسبزواری

05 جون 2023

وحدت نیوز(مظفرآباد)صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری نے امام خمینی رح کی 34 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینی کی انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع، عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوا۔ عالمی سطح پر رہبر انقلاب امام خمینی رضوان اللہ علیہ کو عظیم شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے، نہ فقط شیعہ بلکہ سنی علمائے دین بھی امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے افکار سے بے حد مانوس ہیں حضرت امام خمینی مسلمانوں کے درمیان خصوصاً سنیوں اور شیعوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اختلافات اسلامی معاشروں میں اسلام دشمنوں کی چالوں اور سازشوں سے ماخوذ ہیں۔امام خمینی کا خیال تھا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کا راز اتحاد کے سائے میں ہے۔

ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدایت دہندہ ہستی کے بارے میں بہت سے بیانات اور تحریروں کے باوجود ان کی شخصیت اور قیادت کی عظمت اور طاقت کے بارے میں بہت کچھ باقی ہے اور نوجوان نسل جو امام کو درست طرح نہیں جانتی ہے، قومی اور انقلابی ذمہ داری کو نبھانے ، ملک کے بہترین نظم و نسق کے لیے، اسے ملک کے روشن مستقبل کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے امام خمینی رح کے اہم اور تعین کنندہ اسباق سے درس حاصل کرنا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree