داعی اتحاد بین المسلمین ، بانی رہنما ایم ڈبلیوایم آزادجموں کشمیر ،علامہ سید تصورحسین جوادی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

14 جون 2023

وحدت نیوز(مظفرآباد) داعی اتحاد بین المسلمین ، بانی رہنما مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر ،علامہ سید تصورحسین جوادی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی گذشتہ 6 برس سے شدید زخمی اور بیمار تھے اور انہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔

علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی پر 6 برس قبل مظفر آباد میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحے میں ان کی شہ رگ بھی گولی لگنے سے متاثر ہوئی تھی۔

علامہ تصور حسین نقوی الجوادی انہی زخموں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھ برس معذوری کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے ہزاروں چاہنے والوں کو غم زدہ چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سوگئے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی کی شیعہ سنی اتحاد اور کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، وہ روز اول سے مجلس وحدت مسلمین اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے سچےپیرو اور سپاہی تھےاورآخری سانس تک اسی پر قائم رہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کردی گئی جس میں چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری، معروف شیعہ اسکالر مفتی کفایت حسین ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سرادر عتیق احمد خان سمیت اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے اکابرین نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree