جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو جعلی حکومت کا تحفظ تو عزیز ہے عوام کا نہیں ، مولانا حمید نقوی

03 ستمبر 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) اسلام آباد میں جاری مشترکہ اجلاس ، جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی بلند و بانگ تقریریں، ہم سوال کرتے ہیں کہ کیا انہیں ایوان کے باہر بیٹھے غریب عوام نظر نہیں آتے، انہیں اپنے پروٹو کول میں تو خلل تو نظر آتا ہے لیکن پولیس گردی نظر نہیں آتی، انہیں اسلام آباد میں ریڈزون کی فکر تو لاحق ہے مگر ریڈزون میں آنے والوں پر انتہا کا ظلم نظر نہیں ، جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں کیا یہی جمہوریت ہے؟ یہ جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی خاندانی بادشاہت کو بچانے کے لیئے کرپٹ و شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا ایکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا،

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے نہتے اور پرامن مظاہرین کا خون بہا کر ثابت کیا کہ ہم مسلم لیگ نون سے نہیں بلکہ ’’مسلم لیگ خون‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں، پارلمنٹ میں جمہوریت و آئین کی باتیں کرنے والے خود بھی کہتے ہیں کہ ملک میں کرپشن ، مہنگائی اور دہشتگردی ہے، لیکن پھر بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس مطلب یہ ہوا کہ وہ بھی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں، انہیں بھی ڈر ہے کہ جو ہم نے آپس میں باریاں لگا رکھیں ہیں وہ ضائع ہو جائیں گی، نواز شریف چلے گئے تو ہمارا کیا ہو گا، چاہیے تو یہ تھا کہ وہ مظاہرین کے مطالبات کو دیکھتے ، ان کے سوالات کا جواب دیتے ، پارلیمنٹ میں کھڑا ہر رکن نواز شریف کو اپنی وفاداری دکھا رہا تھا، انہیں سڑکوں پر رلتی عوام تو نظر نہ آئی پارلیمنٹ کے باہرلگے خیمے نظر آ گئے۔

مولانا حمید نقوی نے کہا کہ پارلیمنٹ اگر عوامی ہے تو عوام کے باہر بیٹھنے سے کسی کو کیا تکلیف ہے، ہمارے حکمران جو ان عمارتوں کو مقدس بنا کر عام آدمی کو قریب بھی نہ آنے دیتے تھے قدرت کا کرشمہ دیکھیں آج وہ عام آدمی سے ہی ڈر کر ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس ، پاک سیکرٹریٹ او رایوان جو کہ قومی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں تو قوم کو ان سے دور کیوں رکھا جاتا ہے؟ قوم کو ان عمارتوں کے باہر آ کر اپنے مطالبات بھی پیش کرنے کا حق بھی نہیں دیا جاتا، جمہوریت و آئین کی بالادستی والے بتائیں کہاں اور کس جمہوریت میں خواتین و بچوں کو زہریلی گیسوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے؟

 

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن اور انکے ہمنوا اس لیئے نہیں بول رہے کہ انہیں جمہوریت کی فکر ہے بلکہ اس لیئے بول رہے ہیں کہ انہیں اپنے مفادات ڈوبتے نظر آرہے ہیں ، انہیں عوام نہیں اپنی منسڑیاں و کرسیاں عزیز ہیں ، مولانا کا ہر پارٹی کی حکومت کے ساتھ مزے لینا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ان کو کرسی اقتدار سے محبت ہے عوام کا خیال نہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جانے کے سوا اب کوئی چارا نہیں، صرف اسلام آباد میں دھرنے نہیں بلکہ کراچی سے لیکر کشمیر تک عوام سڑکو ں پر ہے، اور اگر مذید سختیاں کیں گئیں تو حالات کی ذمہ حکومت ہو گی، حالات ٹھیک نہیں بلکہ بدتر ہو جائیں گے، حکمرانوں نے احتجاج کرنے والی جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران کو پابند سلاسل کر کے یہ سمجھ لیا کہ ہم محفوظ ہو جائیں گے تو ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اب یہ مسئلہ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا جسے جلد از جلد حل کرنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree