کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں موجود دہشتگرد مذید مستحکم و منظم ہو رہے ہیں، علامہ تصورجوادی

09 ستمبر 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) کراچی میں سندھ حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ڈوھنگ ہے فراڈ ہے۔علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت ملت اسلامیہ پاکستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔کراچی میں جاری دہشتگردی کی نئی لہر باعث تشویش ہے۔ پاک فوج کراچی میں بھی ضرب عضب طرز کا آپریشن شروع کرکے دہشتگردوں کا قلعہ قمعہ کرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ،داعی اتحاد بین المسلمین ممتاز عالم دین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں مصروف ہے۔دوسری جانب کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں موجود دہشتگرد مذید مستحکم و منظم ہو رہے ہیں۔کراچی میں بڑی تعداد میں غیر ملکی دہشتگرد اپنی پناہ گاہوں میں ملکی امن کو تحہ و بالا کرنے کی سازشوں کو عملی شکل دے رہے ہیں۔ بھرپور فوجی آپریشن کراچی اور ملک بھر کے امن کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں علامہ جوادی نے کہا کہ القائدہ نے بھی چند روز قبل برصغیر کے لئے نئی شاخ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھر میں دہشتگرد کس حد تک منظم ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممتاز عالم دین جعفریہ الائنس کے رہنماء علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت ،ملک میں جاری منظم شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔چن چن کر قابل ترین شیعہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مذہبی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرے ۔ عوام و خواص کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے مسلحہ افواج پاکستان سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کر ملک بھر اور بالخصوص کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو روکنے کیلئے کراچی میں ضرب عضب طرز کا بھرپور فوجی آپریشن جلد از جلد شروع کیا جائے۔ ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree