قم، شہداء سانحہ چلاس اور کوئٹہ شہر میں ہونیوالی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے دفتر ایم ڈبلیو ایم میں تحلیلی نشست

07 اپریل 2018

وحدت نیوز (قم)  گذشتہ روز شہداء سانحہ چلاس اور کوئٹہ شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنک کے حوالے سے دفتر مجلس وحدت مسلمین قم میں ایک تحلیلی نشست منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام اور طلاب نے شرکت کی۔ اس نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت قم کے سیکرٹری جنرل محمد موسٰی حسینی نے کہا کہ ایک عرصے سے کوئٹہ میں منظم انداز سے شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ کوئٹہ میں سخت سکیورٹی کے باوجود نہتے اور مظلوم لوگوں کو شناخت کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے اور قاتل ہمیشہ فرار ہو ہو جاتے ہیں، یہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ واقعہ چلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی بدترین دہشت گردی تھی، جس میں مسلح تکفریوں نے بےگناہ مسلمانوں کو قتل کیا تھا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان قاتلوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree