وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے برادرسیف علی کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ کویت کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا ہے،سیف علی کی نامزدگی پرایم ڈبلیوایم کویت کے ممبران نے خیر مقدم کیاہےانہیں ایم ڈبلیوایم کویت کی ذمہ داری حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔