دفترمجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام سفیرانقلاب سیمینارکا فقید المثال انعقاد

14 مارچ 2019

وحدت نیوز (مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھدمقدس کی طرف سے ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کی 24 ویں برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینارر بعنوان سفیر انقلاب کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں علمائے کرام طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی، پروکرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا جس کی سعادت مشھور قاری جناب سید ابراھیم حسینی نے حاصل کی، اسکے بعد صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام اور جناب برادر عارف زاھدی صاحب نے اپنی منقبت خوانی کی، برادر قمر علی کشمیری نے ترانہ پڑھا اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا،معاون امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شھید ڈاکٹر کی شخصیت  کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو فرمائی اور رہبر معظم کے بیانیہ ( گام دوم انقلاب ) انقلاب کے دوسرے مرحلہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو فرمائ اور تمدن جدید اسلام ناب کے مراحل اور ھماری ذمہ داریوں سے آگاہ فرمایا۔

شھید محمد علی نقوی کی زندگانی پر مبنی ویڈیوکلپ بھی دکھایا گیا اور مشہور شاعر جناب شمس جعفری نے اپنے کلام سے شھید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور انکے جانثار شھید تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،ناصر ملت و قائد وحدت نے شھید کے اخلاص اور انکی مجاھدانہ زندگی کے نھفتہ پہلووں کو اجاگر کیا اور شھید کے انسانیت اور ملت تشیع پاکستان پر احسانات اور قربانیوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا،حجتہ الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشہدمقدس نے مہمانوں کا سمینار سفیر انقلاب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree