وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کےرہنما مولانا رضوان حیدر جعفری نے اپنےبیان میں کہاہے کہ اسرائیل کا نجس وجود عالم اسلام کے سینے میں خنجر کی مانند ہے۔ کسی کو اجازت نہیں ہزاروں بےگناہ فلسطینیوں کے بہنے والے خون کا سوداکرے۔
انہوں نے کہاکہ ہبیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اگر کوئی خائن یہ سمجھتا ہے کہ ارض وطن پاکستان کے غیور عوام اسرائیل کو تسلیم کریں گے تو انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ھم تمام تر قوت و طاقت کےساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری سانس تک بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے۔